ہمارا وژن
نشاط چونیاں لمیٹڈ کو ایک جدید اور ہمیشہ آگے کی سوچ رکھنے والی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔ این سی ایل میں ہم اپنے کام کی جگہ پر ایمانداری، عزم، جذبے اور جدت کی قدر کرتے ہیں۔ کمپنی کا مقصد پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں عمدہ کارکردگی کے لئے جدوجہد کرنا ہے اور عہد اور سا لمیت کے ذریعہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لئے قدر پیدا کرنے کے دوران صنعت میں سب سے آگے رہنا ہے۔
|
ہمارے بارے میں
صرف 14,400 سپنڈلز کی اسپننگ مل کے ساتھ 1990 میں ایک معمولی آغاز سے، نشاط چونیاں لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔۔ جو اب شرح فروخت کے لحاظ سے پاکستان کی پانچویں بڑی ٹیکسٹائل کمپنی بن گئی ہے۔ اس وقت یہ مجموعی طور پرسالانہ سپننگ میں 85,000 ٹن یارن پیدا،ویونگ میں 72ملین میٹرکورا کپڑا بننے اور 46 ملین میٹر مکمل تیارشدہ کپڑا بنانے والی ٹیکسٹائل کمپنی ہے۔ تمام مراحل مربوط ہیں اور تمام یونٹ کو ایک ذاتی بجلی گھر متواتربجلی فراہم کرتا ہے۔
|