
کام کا ماحول
نشاط چونیاں لمیٹڈ (این سی ایل) میں 7000 سے زائد تجربہ کار ماہر لوگ کام کرتے ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ ہمارے ملازمین کمپنی کا عظیم اثاثہ ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین مشکلات کا مقابلہ کریں اور مصروف ہوں اور ہم معاون اور حوصلہ افزائی ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ہر شخص کو اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہو اور کمپنی کی کامیابی میں شراکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
این سی ایل اپنے ملازمین کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے جہاں کیرئیرکا انحصار قابلیت، لگن اور قیادت کی صلاحیت پر ہے۔کمپنی مارکیٹ کی تبدیلیوں کے مطابق، کمپنی کے کام کرنے کے طریقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت کو سمجھتی ہے۔ اس نازک نقطہ نظر کے تحت، افرادی قوت کی مختلف ٹریننگ باقاعدگی سے ترتیب دے رہے ہیں۔
کام - متوازن زندگی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، کمپنی ہمارے گروپ کی کمپنیوں میں کا م کرنے والی عورتوں کے لئے موافق دفتری اوقات اور ڈے کیئر جیسی سہولیات اور فوائد فراہم کرتی ہے۔