
نشاط ہائی سکول
اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ تعلیم کسی فرد کی کامیابی میں اہم کردار اداکرتی ہے، ہمارے ملازمین کے بچوں اور علاقے کی عام آبادی کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ سن 2000 میں نشاط ہائی سکول قائم کیاگیا۔ 40 اساتذہ پر مشتمل کوالیفائیڈ عملہ کے ساتھ یہ انگلش میڈیم اسکول 450 طالب علموں کو رعائتی تعلیم فراہم کرتاہے۔