
ویونگ
مجموعی جائزہ
379 ایئرجیٹ لومز پر مشتمل ویونگ کا شعبہ 16 جیکوارڈ سمیت 1998 میں قائم کیا گیا۔ جو سالانہ 72 ملین میٹرزکورا کپڑا تیار کر رہا ہے۔عمدہ ٹیکنالوجی کے کپڑا بننے کے سازوسامان، درست آگاہی اور پیشہ وارانہ مہارت کے اتصال سے این سی ایل ویونگ نے معیاری خدمات اور مصنوعات کے لیے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔
ویونگ مصنوعات
ویوز اور ڈیزائن
- بنائی کی وسیع رینج میں پرکل، ٹوئیل، ڈرل، میٹ، آکسفورڈ، سیٹین، ہیرنگ بون، سٹرائپ سیٹین، اور سوٹنگ کے ساتھ ساتھ شیٹنگ کے مضامین کے لیے ڈوبی اور جیکورڈ پیٹرن کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔
ٹیکنیکل رینج
- خصوصی امتزاج اعلیٰ پائیدار فیبرک نائیکو ® کیولر،پیراآرمڈ اور کارڈیور® سے بنا ہوا۔
- آگ سے محفوظ رکھنے والے میں لینزنگ ایف آر®،ٹیکنورا®، نو میکس®، میٹا آرمیڈ، پروٹیکس سی®، پروٹیکس ایم® ،اور نچلی سطح کے استعمال کے لئے بنیادی ایف آر پولی ایسٹر شامل ہیں۔
- چپک جانے والے صنعتی کپڑے اور ونڈو بلنڈز اور کثیر کوٹنگ مقاص کے لئے کپڑے
فینسی فیبرکس
- فینسی رینج میں سِلک، وسکوس ® ٹینسل ® موڈل ® بیمبو، پرل فائبر ®، سرونا®، روز فائبر، سویا بین، مکس فائبر، کول میکس ®، تھرمولائٹ ®، اور ایمی کور وغیرہ شامل ہیں۔
- ہم قدرتی ریشہ جیسا کہ لینن، کپوک، ہیمپ اور وول استعمال کرتے ہوئے ثقافتی فیبرک کی ایک ورائٹی بھی تیار کر رہے ہیں۔۔
ہوم ٹیکسٹائل ایپلی کیشنز
بیڈنگ
- بنیادی اور اعلیٰ انڈ بیڈ لینن، ٹیبل لینن، duvets اور آرام دہ کپڑوں کے لئے T144-T1000 کی رینج سے لے کر تھریڈ کاؤنٹ تک۔
افولسٹری
- پردوں اور اپ ہولسٹری ایپلی کیشنز کے لئے 450gsm تک کے بھاری کپڑے۔
ایپیریل اور گارمنٹ
- فیشن کے لباس، کام کے لباس واائل، کینوس، ٹوئلز اور ڈرلز اور پرفارمنس کے لئے گارمنٹس کی رینج 60 تا450جی ایس ایم تک ہے۔
اسٹریچ فیبرک
- 100% کاٹن فیبرک کی وسیع رینج میں کریورا، ایلسپان اور لائکرا سے مل کر بنے ہوئے مختلف شماری دھاگوں کا مرکب ہے۔
- بلینڈز کی ایک ورائٹی میں کا ٹن / ٹنسل®، کاٹن/رے اون®، کاٹن/ماڈل® اور کم قیمت ٹی/سی (پولی ایسٹر کاٹن) بلینڈزکا مرکب بھی شامل ہے۔
مصنوعات کی بہتری
این سی ایل میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترقی کا انحصارمسلسل تجربوں پرہے۔ ہم نئی چیزوں کی دریافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہماری پیداواری ترقیاتی ٹیم مارکیٹ کے نئے رجحانات سے آگاہ رہنے اورمقابلہ(مسابقت) میں ایک قدم آگے کھڑا ہونے کے لئے جامع تحقیق انجام دیتی ہے۔ ہمارے ان ہاؤس سپننگ محکمے مختلف ریشوں کے ساتھ تجربات کرنے، کوالٹی پر بہتر کنٹرول برقرار رکھنے اور جدید مصنوعات کی تیاری میں سہولیات فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
ہم پیچیدہ درپیچیدہ بُنائی، اعلی کور فیکٹر ٹوِلز، ڈوبی ڈیزائن اور جیکوارڈ کے ساتھ ساتھ لمبائی اور چڑائی کی سمت میں سٹرپس کے لئے مشہور ہیں۔ فیبرک کی تیاری میں ہماری جدت کے نتیجے میں متعدد قابل ذکر مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔ Ne30-Ne160 کی شماری رینج دھاگوں اور 360 cm چوڑائی تک مثالی معیاری کپڑوں کی چادروں کے لئے اعلی شمار ی دھاگوں میں پارسلز 600 شماری دھاگوں تک اور ساٹین 1200 شماری دھاگے شامل ہیں۔
ہم کچھ مخصوص فیبرکس جیسا کہ آگ سے بچنے، زخموں سے بچنے، سِلک،لنن سلب کی مختلف اقسام جن میں چمکتا ہوا سلب، عمدہ پختہ نائیلون اور لچکدار فیبرکس بھی بناتے ہیں۔
ویونگ کی مشینری
این سی ایل ویونگ جدید مشینری سے لیس ہے۔ جسکو باقاعدگی سے جدیددستیاب ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کے لیے اَپ گریڈ کیا جاتاہے۔ہماری تمام مشینیں جدید اور اپنی قسم کے بہت ہی اپ ڈیٹڈہیں۔ ہمارے پاس پیکانول اومنی پلس آئی، پیکانول سمم، پیکانول اومنی پلس800 ائر جیٹ لومز ہیں جو 190سم، 220 سم، 280 سم،340 سم اور 360 سم تک متعددمختلف وسیع چوڑائیاں کے ڈوبی ڈیزائن اور سٹرپس بنانے کی سہولت کے ساتھ مختلف صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ مزید برآں، ہمارے پاس Staubli کے تیار کردہ 16 ایئر جیٹ جیکورڈ لومز ہیں جو ہمیں 46 انچ سے لے کر 134 انچ تک چوڑائی والے 100 اینڈز اور 200 اینڈز آرٹیکلز پیش کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ ہم نے حال ہی میں فور سٹار کی طرف سے ایک سیکشنل وارپنگ مشین نصب کی ہے اور سائزنگ اور ڈائریکٹ وارپنگ مشینری معروف یورپی صنعت کار کارل مائر نے تیار کی ہے۔