ہوم ٹیکسٹائل

ہوم ٹیکسٹائل

مجموعی جائزہ

کپٹرا رنگنے اور پرنٹ کرنے کا پلانٹ سالانہ 46 ملین میٹرزکی گنجائش اور اسی کے مساوی کپڑے سینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پلانٹ جدیدمشینری سے لیس اعلیٰ شماری دھاگے کے فیبرک کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے خاص طورپر مرتب کئے گئے ہیں۔ ہم نے ایک ایم آئی ایس کا نظام لاگو کیا ہے، جو مؤثر طور پر سارے عمل کو جوڑتا ہے۔ یہ معلوماتی نظام مشینری کا فالتو وقت کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لئے رہنماء کے طور پر لاگت پر اثرانداز ہونے والے سپلائر کے طور پر ہماری پوزیشن کی تصدیق کے لئے نصب کیا گیا ہے۔


ہوم ٹیکسٹائل کی مصنوعات

رنگین چادروں کی رینج میں 340 CM چوڑائی اور Ne 30/1-150/1 کے شماری رینج کے دھاگوں کے ساتھ مثالی معیار کے اعلیٰ کثافت کے فیبرکس پر مشتمل ہے۔ اس میں پرکالز 600دھاگوں تک اورساٹنز 1200دھاگوں تک شامل ہیں۔ اس رینج میں دیگرمصنوعات میں پلائیڈ، سلب ڈائیڈ اور فینسی دھاگوں سے تیار پیچیدہ ڈایزائن کے ڈوبی اور جیکوارڈ فیبرک شامل ہیں۔ %100 کاٹن کے علاوہ مختلف امتزاج کے بہت سے ریشے بشمول پولی ایسٹر، وسکوس، موڈال، ٹیسل، بیمبو، سویا بین، مِلک فائبر، لائیکرا، کول میکس، ای وی اے پی، نائیلون، ایمی کور، سلور، کاپر اورپرل فائبر استعمال کئے جاتے ہیں۔ پرنٹڈ چادروں کی رینج 15 کلر پگمنٹ اور ری ایکٹو توٹیٹری پرنٹنگ کے کپڑوں پر مشتمل ہے۔ہم لامحدود رنگوں کے 3 ڈائیمنشنل 64 ہیڈ ڈیجیٹلی پرنٹڈکپڑے بھی پیشکش کرسکتے ہیں۔

بیڈلنن

  • مصنوعات کے اس زمرے میں ہموار چادریں، فٹ چادریں، تکیوں کے غلاف، تکیوں کی سجاوٹ، تکیہ پوش، چادروں کی جھالریں، لحاف کے غلاف، رضائیوں کے کور اور بستر بند شامل ہیں۔

کوئلٹنگ

  • واحد سوئی اور کثیر سوئی کی ایمبرائیڈری کوئلٹنگ مشینوں کی دستیابی کوئلٹنگ ڈیزائنز اور کڑھائی والے کوئلٹنگ پیٹرن کی رنگ برنگی رینج بنانے کی اجازت دیتی ہے۔

ایمبرویڈڈ

  • "بارودان" سے ملٹی ہیڈ ایمبرائیڈری مشینیں بہت ہی عمدہ، پیچیدہ اور اعلیٰ معیار کے ایمبرائیڈری ڈیزائن فراہم کرتی ہیں۔

کرٹن

  • مصنوعات کے دائرہ کار میں %100 کاٹن اور کاٹن پولی ایسٹر کے امتزاج سے بنے کھڑکیوں اور شاور کے پردے شامل ہیں۔ چندمختلف اسٹائل جو ہم پیش کرتے ہیں اس میں ٹیب کے اوپری پردے، راڈ پاکٹ کے پردے، ٹیب کی بیک کے پردے، گرومیٹ پردے اور ٹا ئی کی بیک شامل ہیں۔

ٹیبل لینن

  • ہم میز پوش، ٹیبل رنر، نیپکن، کچن لنن اور گول سجاوٹ کی جھالریں مہیاکرتے ہیں۔

انسٹیٹوشنل ٹیکسٹائلز

  • صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکسٹائل(ہیلتھ کیئر ٹیکسٹائل)اور ہاسپٹلٹی ٹیکسٹائلز

فلالین فیبرک

  • ماریو کروسٹا کی جدید ترین ریزنگ مشین، ہمیں کپڑوں کے مختلف وزنوں میں پریمیم معیار کے فلالین کپڑے تیار کرنے کے قابل بناتی ہے۔

تعمیل

سپائما لائسنس، امریکن کاٹن سرٹیفائیڈ، گوٹس سرٹیفائیڈ، بی سی آئی کاٹن، اوئکو ٹیکس " میڈ ان گرین "آئی ایس او 9001 سرٹیفائیڈ، جے سی پی کمپلائنٹ، کوہلز کمپلائنٹ، میکیزکمپلائنٹ، وال مارٹ کمپلائنٹ، جی ایس وی کمپلائنٹ، سی ٹی۔ پی اے ٹی کمپلائنٹ، سیڈیکس سرٹیفائیڈاور بی سی ایس آئی کمپلائنٹ، ایم اینڈ ایس اینڈ جے سی پی ایکریڈیٹڈ لیبارٹری۔


مشینری

رنگائی اور فنشنگ پلانٹ(kuesters) کیوسٹرز، مونفرٹس،گولر اور بروکنر کی جدید مشینری سے لیس ہیں، جس نے ہمیں پراسیسنگ ٹیکنالوجی میں مارکیٹ لیڈر بنا یاہے۔ ہماری روٹیٹری پرنٹنگ مشین Reggiani کی اور ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینیں REggiani اور Durst کی ہیں۔