ہمارے کاروبار

ہمارے کاروبار

نشاط چونیاں لمیٹڈ پاکستان کی صف اول کی اسپننگ ملز میں سے ایک ہے جو 8 ملوں میں موجود 225,000 سپنڈلز سے لیس ہے جو سالانہ 85,000 ٹن گریج رنگ اسپن یارن تیار کرتی ہے۔ گزشتہ 34 سالوں کے دوران نشاط چونیاں نے معیاری مصنوعات کی مسلسل فراہمی کے ذریعے اپنی ساکھ بنائی ہے اور اپنی غیر معمولی خدمات اور قابل اعتمادی کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہے۔ صارفین کی ایک وسیع رینج کو پورا کرنے کے لیے، NCL دنیا بھر میں ڈینم ویور، نٹر، تولیہ، شیٹنگ، شرٹنگ، ورک وئیر، ملبوسات، اپولسٹری اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو یارن فراہم کرتا ہے۔

این سی ایل نے حال ہی میں ایشیاء کی سب سے جدید مکمل خود کار سپننگ مل قائم کی ہے۔ جس میں پہلی دفعہ ٹیوٹا کے سب سے لمبے RX300E رنگ فریمز نصب کئے گئے ہیں۔ ہر ایک میں 1824 سپنڈلز ہیں۔ جو موراٹا  Q-pro لنک کارنر Trutzchler بیک پراسس سے بے مثال معیار ی دھاگہ بنا رہا ہے۔ ہماری جدید مشینری کی حالت، ٹیکنیکل مہارت اور مالی استحکام بہترین دستیاب خام مال کے انتخاب کے قابل بناتی ہے۔ جسکے نتیجے میں عمدہ معیار کا دھاگہ بنتا ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ صارف کی روز بروز متغیر ضروریات کے مطابق جدید مصنوعات فراہم کریں۔ ہماری اہم منڈیوں میں ہانگ کانگ، چائنا، مڈل ایسٹ، بنگلہ دیش اور یورپ شامل ہیں۔