
ہمارا وژن اور اقدار
نشاط چونیاں لمیٹڈ (این سی ایل) کو جدید اور ہمیشہ آگے کی سوچ رکھنے والی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔ کمپنی کا مقصد پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں بہتری کے لئے کوشاں رہنااور عزم و استحکام کے ذریعے اپنے شراکت داروں کے لئے قدر پیدا کرتے ہوئے صنعت کی قیادت کرناہے۔
این سی ایل میں ہم کام کی جگہ پر ایمانداری، ثابت قدمی، جذبہ،جدت اور حوصلہ افزائی کی قدر کرتے ہیں۔ این سی ایل کی چھتری کے نیچے تمام کمپنیاں گروپ کے نقطہ نظر اور اقدار کی پابندی کرتی ہیں۔ ہمیں خود پر فخر ہے کہ ہم اپنے ملازمیں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم اور میرٹ اور مقابلہ کی بنیاد پر بھرتی کرتے ہیں۔ ہم ملک کی چند کمپنیوں میں سے ایک ہیں جہاں ہماری تجربہ کار انتظامیہ کی اکثریت (تقریباً 50 فی صد) خواتین پر مشتمل ہے۔